تشریح:
1۔حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے فرمایا : کاش وہ شخص میرے پاس ہوتا تو میں اسے وعظ و نصیحت کرتا لیکن جب انھیں پتہ چلا کہ یہ محمد بن اسامہ ہیں تو تعظیم کے لیے اپنا سر جھکا لیا۔ ممکن ہے کہ بعض حالات یا د آگئے ہوں کہ رسول اللہ ﷺ ان کے باپ اور دادا سے کس قدر محبت کرتے تھے نیز فرمایا : اگر رسول اللہ ﷺ اسے دیکھتے تو وہ بھی اس سے محبت کرتے۔2۔اس حدیث سے بھی حضرت اسامہ ؓ کی عظمت ثابت ہوتی ہے کہ ان کا رسول اللہ ﷺ کے ہاں بہت مقام و احترام تھا۔