تشریح:
1۔ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ حضرت اسامہ بن زید ؓ کو اپنی ایک ران پر بٹھاتے اور دوسری پر حضرت حسن بن علی ؓ کو بٹھاتے پھر انھیں ساتھ چمٹالیتے پھر فرماتے :’’اے اللہ! میں ان پر بہت شفقت کرتا ہوں تو بھی ان پر رحم و کرم فرما۔‘‘ (صحیح البخاري، الأدب، حدیث:6003) 2۔اس حدیث سے حضرت اسامہ بن زید ؓ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے لیے ڈھیروں دعائیں کرتے تھے۔