قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: صفات و شمائل

‌صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ عَمَّارٍ وَحُذَيْفَةَ ؓ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

3742. حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ الْمُغِيرَةِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ قَدِمْتُ الشَّأْمَ فَصَلَّيْتُ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قُلْتُ اللَّهُمَّ يَسِّرْ لِي جَلِيسًا صَالِحًا فَأَتَيْتُ قَوْمًا فَجَلَسْتُ إِلَيْهِمْ فَإِذَا شَيْخٌ قَدْ جَاءَ حَتَّى جَلَسَ إِلَى جَنْبِي قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا أَبُو الدَّرْدَاءِ فَقُلْتُ إِنِّي دَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يُيَسِّرَ لِي جَلِيسًا صَالِحًا فَيَسَّرَكَ لِي قَالَ مِمَّنْ أَنْتَ قُلْتُ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ قَالَ أَوَلَيْسَ عِنْدَكُمْ ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ صَاحِبُ النَّعْلَيْنِ وَالْوِسَادِ وَالْمِطْهَرَةِ وَفِيكُمْ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ مِنْ الشَّيْطَانِ يَعْنِي عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ سِرِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي لَا يَعْلَمُهُ أَحَدٌ غَيْرُهُ ثُمَّ قَالَ كَيْفَ يَقْرَأُ عَبْدُ اللَّهِ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى قَالَ وَاللَّهِ لَقَدْ أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ إِلَى فِيَّ

مترجم:

3742.

حضرت علقمہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں شام کے علاقے میں آیا، دورکعت نماز پڑھی، پھر اللہ سے دعا کی: اے اللہ!مجھے کوئی نیک ساتھی عطا فرما۔ پھر میں ایک قوم کے پاس گیا اور ان کی مجلس میں بیٹھ گیا۔ تھوڑی ہی دیر بعد ایک بزرگ آئے اور میرے پاس بیٹھ گئے۔ میں نے پوچھا: یہ بزرگ کون ہیں؟لوگوں نے بتایا کہ یہ حضرت ابو درداء  ؓ ہیں۔ میں نے کہا: آج میں نے اللہ سے دعاکی تھی کہ مجھےنیک ساتھی عنایت کرے۔ تو اللہ تعالیٰ نے، آپ کو، مجھے عطا فرمایاہے، حضرت ابودرداء  ؓ نے فرمایا: تم کن لوگوں میں سے ہو؟میں نے کہا: اہل کوفہ سے ہوں۔ انھوں نے فرمایا: کیا تم میں آپ ﷺ کے نعلین بردار، صاحب و سادہ اورآپ کا لوٹا اٹھانے والے ابن اُم عبدنہیں ہیں؟کیا تمھارے ہاں وہ شخص نہیں ہے جسے اپنے نبی ﷺ کی زبان سے اللہ تعالیٰ نے شیطان سے پناہ دے رکھی ہے؟کیا تمھارے اندروہ ہستی نہیں جو نبی ﷺ کی راز داں تھی۔ جن رازوں کو ان کے سوااور کوئی نہیں جانتا تھا؟پھر انھوں نےپوچھا کہ عبد اللہ بن مسعود  ؓ ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ﴾ سورت کس طرح پڑھتے تھے؟ میں نے انھیں پڑھ کر سنایا: ﴿وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ﴿٢﴾ وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ﴾حضرت ابو درداء ؓ نے فرمایا: اللہ کی قسم!رسول اللہ ﷺ نے خود اپنی زبان مبارک سے مجھے بھی اسی طرح پڑھایا تھا۔