تشریح:
مسند احمد کی روایت کے مطابق حضرت فاطمہ ؓ بھی اپنے لخت جگر حضرت حسن ؓ کے متعلق اس قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔(جامع الترمذي، المناقب، حدیث:3782) بنت سیرین کی روایت میں ہے کہ حضرت حسن ؓ رسول اللہ ﷺسے بہت مشابہت رکھتے تھے۔(مسند أحمد 8/1، رقم 40۔ وفتح الباري:122/7) ان احادیث میں بظاہر تعارض ہے جس کا ایک تفصیلی روایت سے حل کیا جاسکتا ہے کہ حضرت حسن ؓ رسول اللہ ﷺ کے سرمبارک سے سینہ مبارک تک آپ کے مشابہ تھے اور حضرت حسین ؓرسول اللہ ﷺ کے نچلے حصے سے مشابہت رکھتے تھے۔ (جامع الترمذي، حدیث:3778) ان شہزادوں کے علاوہ اور بہت سے لوگ شکل وصورت میں رسول اللہ ﷺسے مشابہت رکھتے تھے۔ان کی تفصیل حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر کی ہے۔ (جامع الترمذ، المناقب، حدیث:3779)