تشریح:
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی سیرت وعادات میں رسول اللہ ﷺ کے اخلاق وکردار کی جھلک نمایاں تھی۔آپ رسول اللہ ﷺ کے بہت قریب تھے،چنانچہ جامع ترمذی میں یہ الفاظ زائدہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام ؓ اس بات کو بخوبی جانتے تھے کہ اللہ کی عبادت کے اعتبار سے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کو بڑی قرب حاصل ہے۔(جامع الترمذي، المناقب، حدیث:3807)