تشریح:
1۔ اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے تقریباً گیارہ مسائل کا استنباط کیا ہے جو آپ کی باریک بینی کی واضح دلیل ہے۔ 2۔وہ ہار حضرت اسماء ؓ کا تھا، اس لیے آپ فکر مند زیادہ تھیں تاہم جب اونٹ کو اٹھایا تو وہ اس کے نیچے سے مل گیا۔ 3۔ اس حدیث سے حضرت عائشہ ؓ اور آپ کے خانوادے کی فضیلت مقصود ہے کہ ان سے مسلمانوں کو ہمیشہ فوائدوثمرات ہی ملتے آئے ہیں۔یہ حدیث پہلے(3672) گزرچکی ہے وہاں قدرے تفصیل ہے، اس کا بنظر غائر مطالعہ کرلیا جائے۔