تشریح:
1۔ سکون کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺنے پوچھنا چھوڑدیا کہ میں کل کہاں ہوں گا؟ البتہ علامہ کرمانی نے (سَكَنَ) کے معنی (مَاتَ) کیے ہیں، یعنی آپ وفات پاگئے جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ جب میری باری آئی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو فوت کرلیا۔ (عمدة القاري:493/11) 2۔ حافظ ابن حجر ؒنے لکھا ہے کہ امام ابن تیمیہ ؒہے سیدہ خدیجہ ؓ اور سیدہ عائشہ ؓ کے متعلق خاموشی اختیار کی ہے کہ ان میں سے کون افضل ہے؟ البتہ امام ابن قیم ؒ کہتے ہیں کہ اگرفضیلت سے مراد کثرت ثواب ہے تو اس کے متعلق تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ اگر اس سے مراد علم ہے تو حضرت عائشہ ؓ کو برتری حاصل ہے اور اگرخاندانی شرافت مرادہے تو وہ حضرت فاطمہ ؓ کوحاصل ہے۔ واللہ اعلم۔