تشریح:
1۔ یہ غزوہ خندق کا واقعہ ہے جب قبائل مدینہ ٹوٹ پڑے تھے اندرون شہر کی حفاظت کے لیے خندق کھودی گئی۔ اس خندق کھودنے میں انصار اور مہاجرین نے حصہ لیا۔ اس وقت رسول اللہ ﷺ نے انصار اور مہاجرین کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔ 2ان تین روایات میں رسول اللہﷺ کے مختلف الفاظ بیان ہوئے ہیں۔ آپ نے مختلف مواقع پر مختلف دعائیں فرمائیں، چنانچہ کبھی فرمایا: ’’انھیں بخش دے۔‘‘ کبھی ان کی اصلاح کے لیے دعا فرمائی اور کبھی ان پر رحم و کرم کرنے کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ نے ان تمام دعاؤں کو شرف قبولیت سے نوازا۔ (فتح الباري:150/7)