تشریح:
اس حدیث کے متعلق ہماری گزارشات پہلے گزرچکی ہیں۔ البتہ اس حدیث میں حضرت سعد بن عبادہ ؓ کی ایک فضیلت بیان ہوئی ہے کہ آپ قدیم الاسلام ہیں۔ آپ بیعت عقبہ میں موجود تھے۔نقباء میں ان کا بھی انتخاب ہوا۔ آخری زندگی شام کے علاقے میں بسر کی۔ وہاں رجب 15ہجری بمطابق اگست 636ء کو حوران میں فوت ہوئے۔