تشریح:
رسول اللہ ﷺ نے جن خوش قسمت حضرات کو ایک مجلس میں جنت کی بشارت دی وہ عشرہ مبشرہ ہیں۔ ان میں راوی حدیث حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ بھی شامل ہیں۔ لیکن حضرت سعد ؓ نے یہ حدیث اس وقت بیان فرمائی۔ جب عشرہ مبشرہ میں سے کوئی بھی زندہ نہ تھا اور اپنا نام اس لیے ذکر نہیں کیا کہ اپنے منہ اپنی تعریف کرنا موزوں اور مناسب نہیں۔ حضرت سعد بن ابی وقاص ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ابھی ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آدمی آنے والا ہے۔‘‘اتنے میں حضرت عبداللہ بن سلام ؓ آگئے۔ (فتح الباري:164/7 و صحیح ابن حبان (ابن بلبان) حدیث:7164)