تشریح:
1۔ حضرت ہند ؓ بڑی عقل مند اور صاحب فراست خاتون تھیں۔ اس انداز گفتگو میں انھوں نے رسول اللہ ﷺ اورآپ کے اہل بیت کی بزرگی اورخاندانی وجاہت کی طرف اشارہ کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تیری محبت میں مزید اضافہ ہوگا اور میرے متعلق جو غیظ وغضب سے اس میں مزید کمی آئے گی۔‘‘
2۔ مقصد یہ ہے کہ زمانہ جاہلیت میں حضرت ہند ؓ کو نبی کریم ﷺ اورآپ کے گھرانے سے انتہائی نفرت تھی لیکن اسلام کی بدولت یہ نفرت وعداوت، محبت میں بدل گئی۔ اب کیفیت یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ اورآپ کے گھرانے سے انتہائی نفرت تھی لیکن اسلام کی بدولت یہ نفرت وعداوت، محبت میں بدل گئی۔ اب کیفیت یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ اورآپ کے گھرانے سے زیادہ کوئی گھر محبوب نہیں۔ اسلام کی بدولت طبیعت میں انقلاب آگیا۔