تشریح:
حضرت سعید بن زید ؓ کا بیان ہے کہ زید بن عمرو اور ورقہ بن نوفل صحیح دین کی تلاش میں شام گئے۔ ورقہ بن نوفل وہاں جاکر عیسائی ہوگیا لیکن زید نے عیسائیت اختیار کرنے سے انکارکردیا۔ پھر وہ موصل آئے تو وہاں بھی ایک پادری نے انھیں عیسائی بننے کے لیے کہا توانھوں نے اس پیشکش کو قبول نہ کیا۔ (فتح الباري:181/7)