تشریح:
1۔ ابوطفیل کی روایت میں ہے کہ تہبند اتارنے سے جب رسول اللہ ﷺ کا ستر کھل گیا توآواز آئی:اے محمد ﷺ ! اپنے ستر کو چھپاؤ۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد آپ کو ننگا نہیں دیکھا گیا۔ (فتح الباري:185/7۔ وأخبار مکة للآزرقي:194/1) 2۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ نبوت سے پہلے بھی قبائح ورزائل سے محفوظ تھے اور اسی طرح نبوت کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہر قسم کی قباحت و رذالت سے محفوظ رکھا۔ (عمدة القاري:543/11)