تشریح:
حدیث میں مذکورہ خرید فروخت دور جاہلیت کی یاد ہے نیز اس میں کئی خرابیاں ہیں مثلاً:نہ معلوم اونٹنی کو حمل ہے یاویسے ہی پیٹ پھولا ہوا ہے جیسا کہ عورتوں کو بھی حمل کا ذب ہوجاتا ہے۔ اگر حمل ہے تو وہ بچہ ہوتا ہے یا نہیں زندہ رہ کر زمانہ حمل قبول کرتا ہے یا نہیں کئی ایک ایسے احتمالات ہیں جو جھگڑے کا باعث ہیں اور جھگڑے والی خرید و فروخت جس میں قیمت نامعلوم ہو یا بیچی جانے والی چیز مجہول ہو یا مدت ادا ئیگی معلوم نہ ہو خرید و فروخت کی ایسی تمام صورتیں ناجائز ہیں۔ واللہ اعلم۔