تشریح:
1۔ ممکن تھا کہ اگر انصار کے سردار زندہ ہوتے تو انصار کے لیے ایمان لانے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے یا رسول اللہ ﷺ کو مدینہ طیبہ نہ آنے دیتے اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کاپہلے صفایا کردیا۔ سرداروں میں سے ایک عبد اللہ بن ابی زندہ تھا جس نے منافقت کا لبادہ اوڑھ لیا اور مسلمانوں کے خلاف منصوبہ سازی میں لگا رہا۔ آخر کار وہ اپنے بیٹے کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوا۔2۔ امام بخاری ؒ نے اس سے ثابت کیا ہے کہ جنگ بعاث اگرچہ دور جاہلیت میں لڑی گئی لیکن اہل اسلام کے لیے رحمت ثابت ہوئی۔ واللہ اعلم۔