تشریح:
1۔ مبعث مصدر میمی ہے جس کے معنی بھیجنا ہیں۔
2۔رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے متعلق مختلف اقوال ہیں راجح قول یہ ہے کہ آپ چالیس سال کی عمر میں معبوث ہوئے۔ نبوت کے تیرا سال مکہ مکرمہ میں رہے۔صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بعثت کے بعد پندرہ سال تک مکہ میں قیام کیا۔ ان میں سے سات برس آپ روشنی اور نوردیکھتے اور غائبانہ آواز سنتے رہے اور آٹھ برس تک وحی کا نزول ہوتا رہا۔ (صحیح مسلم، الفضائل، حدیث:6104۔(2353)) لیکن صحیح بات یہ ہے کہ آپ نبوت کے بعد تیرہ سال مکہ میں رہے اس کے بعد دس سال مدینہ طیبہ میں قیام کیا۔ جب آپ فوت ہوئے تو آپ کی عمر تریسٹھ سال تھی ۔۔۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔۔۔