تشریح:
1۔ مسلمانوں کو مشرکین نے اس قدر تکلیفیں دیں کہ وہ حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلے گئے۔ جب رسول اللہ ﷺ نے سورہ نجم تلاوت کی اور مشرکین نے آپ کے ہمراہ سجدہ کیا تو مسلمانوں نے سمجھا کہ مشرکین نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ اس کی اطلاع جب مہاجرین حبشہ کو ملی تو وہ واپس آگئے پھر انھیں پہلے سے زیادہ تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا حتی کہ وہ دوبارہ ہجرت حبشہ پر مجبور ہو گئے۔ عنوان سے اس حدیث کی یہی مطابقت ہے۔ 2۔ واضح رہے کہ امیہ بن خلف نے سجدہ نہیں کیا تھا۔ وہ غزوہ بدر میں بحالت کفر قتل کیا گیا۔ واللہ اعلم۔