تشریح:
1۔ اللہ کے ساتھ سے مراد اس کی نصرت وتائید اور حفاظت ہے جبکہ وہ اپنی ذات کے اعتبار سے عرش پر مستوری ہے2۔ رسول اللہ ﷺ نے جو کچھ فرمایا: وہ حرف بحرف پورا ہوا سارے کفار عرب مل کر بھی سلام اور پیغمبر اسلام ﷺ پر غالب نہ آسکے۔ 3۔ایک روایت میں ہے کہ کفار قریش میں سے ایک آدمی ننگا ہو کر پیشاب کرنے لگا تو ابو بکر ؓ نے کہا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ ! اس نے ہمیں دیکھ لیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’تم فکر نہ کرو اس نے ہمیں دیکھا ہوتا تو اس طرح ننگا ہو کر پیشاب نہ کرتا۔‘‘ (فتح الباري:16/7) اس حدیث کے فوائد حدیث 3653۔ میں ملاحظہ فرمائیں۔