تشریح:
1۔ ایک روایت میں وضاحت ہے کہ وہ بوڑھا جس نے زمین پر سجدہ کرنے کے بجائے مٹی یا کنکریاں ہاتھ میں لے کر انھیں پیشانی پر رکھ لیا تھا وہ امیہ بن خلف مردود تھا۔ (صحیح البخاري، التفسیر، حدیث:4863) 2۔ یہ وہی امیہ بن خلف ہے جسے میدان بدر میں حضرت بلال ؓ نے اپنے ہاتھوں سے قتل کیا تھا۔ اس مناسبت سے اس حدیث کو امام بخاری ؒ نے بیان کیا ہے۔ واللہ اعلم۔