1۔ اس حدیث میں حضرت ابو طلحہ ؓ کا غزوہ بدر میں شریک ہونے کا بیان ہے۔
2۔دیگر احادیث کی روشنی میں رکھوالی اور نگرانی کا کتا، کھیتی اور جانوروں کی حفاظت کرنے والا اور شکاری کتا رکھنے کی اجازت ہے لیکن رحمت کا فرشتہ پھر بھی داخل نہیں ہو گا کیونکہ کتا نجس ہے اور اس سے بدبو آتی ہے اور گندی بوسے فرشتے بھاگتے ہیں۔
3۔تصاویر کے متعلق بھی کچھ گنجائش ہے بشرطیکہ وہ غیر جاندار کی ہوں یا گر جاندار کی ہیں توانھیں روندا جائے جیسا کہ قالین وغیرہ پر ہوتی ہیں جسے نیچے بچھا یا جاتا ہے بعض حضرات کا موقف ہے کہ اگرچہ ایسی تصاویر کی اجازت ہے مگر دخول ملائکہ نہیں ہوگا۔ لیکن حضرت ابن عباس ؓ کی وضاحت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ تخصیص کے قائل ہیں۔ امام بخاری ؒ کا بھی یہی رجحان ہے۔ واللہ اعلم۔