تشریح:
1۔ حضرت حسن بن ثابت ؓ رسول اللہ ﷺ کے ثناء خواہ اور مداح تھے اور آپ سے والہانہ محبت بھی کرتے تھے اس کے باوجود انھوں نے حضرت عائشہ ؓ پر بہتان لگانے والوں میں شرکت کی جس کی انھیں عمر بھر ندامت رہی لیکن حد قذف کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسے گناہ کا کفارہ بنا دیا۔
2۔ حضرت عائشہ ؓ کو یہ پسند نہ تھا کہ ان کی موجودگی میں حضرت حسان ؓ کو سخت الفاظ میں یاد کیا جائے۔ آپ فرماتی تھیں۔ حضرت حسان ؓ رسول اللہ ﷺ کے مداح تھے اور کفارکی ہجو کا جواب دیتے تھے۔ بہرحال ان حضرات کا دشمنان دین کی باتوں سے اتفاق کرنا کسی بھی صورت میں صحیح نہ تھا۔