تشریح:
1۔ اصحاب شجرہ کی مناسبت سے اس حدیث کو بیان کیا گیا ہے۔
2۔ اس حدیث کا نتیجہ یہ ہے کہ مقام صہباء میں رسول اللہ ﷺ نے نماز عصر کے بعد ستونوش کیے، پھرآپ نے کلی کی اور نماز مغرب پڑھائی اور نیا وضو نہیں کیا۔ (صحیح البخاري، الوضوء، حدیث:209) 3۔ بہرحال اس مقام پر کسی فقہی مسئلے کا بیان مقصود نہیں بلکہ صرف حضرت سوید بن نعمان ؓ کے متعلق یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ بیعت رضوان میں شریک تھے۔ واللہ اعلم۔