تشریح:
1۔ رسول اللہ ﷺ جب صلح حدیبیہ سے واپس ہوئے تو راستے میں سورہ فتح نازل ہوئی جس میں خیبر فتح ہونے کی بشارت تھی ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اللہ تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے جنھیں تم حاصل کرو گے، پھر اس نے یہ (فتح خیبر) تمھیں جلد ہی دے دی۔‘‘ (الفتح:48۔20)
2۔ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ پہنچنے کےبعد جلد ہی خیبر پر چڑھائی کی، آپ نے غزوہ خیبر کے لیے صرف انھی صحابہ کرام ؓ کو ساتھ رکھا جو بیعت رضوان میں شامل تھے۔
3۔ امام بخاری ؒ نے مذکورہ حدیث یہ ثابت کرنے کے لیے پیش کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر جانے کے لیے جو راستہ منتخب کیا تھا وہ مقام صہباء سے ہو کر جاتا تھا راستےمیں نمازوں کی پابندی اور خورد نوش کا بھی اہتمام تھا جیسا کہ اس حدیث سے واضح ہے۔ واللہ اعلم۔