تشریح:
1۔قُدیر، چشموں اور باغات پر مشتمل ایک بستی کا نام ہے جبکہ کَدِید اس سے سولہ میل کے فاصلے پر ایک چشمہ ہے اور یہ چشمہ مکہ کے قریب ہے۔ 2۔روزہ رکھنے سے انسان کمزور ہوجاتا ہے جو جہاد کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے رسول اللہ ﷺ نے اس سفر کے دوران میں رمضان کے روزے نہیں رکھے اور نہ آپ نے اپنے صحابہ کرام ؓ ہی کوروزہ رکھنے کا حکم دیا۔ جہاد کے علاوہ عام سفر کے لیے بھی یہی حکم ہے جیسا کہ قرآن کریم میں اس کی صراحت ہے۔ (عمدةالقاري:262/12)