تشریح:
1۔ابوطالب کے چار بیتے تھے:طالب ،عقیل، جعفر اور علی۔ طالب اورعقیل کافرتھے۔ انھوں نے اپنے باپ کی جائیداد پر قبضہ کرلیا تھا اور حضرت جعفر اورحضرت علی ؓ مسلمان ہونے کی وجہ سے ابوطالب کے وارث نہ بن سکے۔ 2۔طالب غزوہ بدر میں ماراگیا اور عقیل متروکہ جائیداد فروخت کرتا رہاتھا، اس لیے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’عقیل نے ہمارے لیے کیا چھوڑا ہے، جہاں ہم اقامت کریں۔‘‘ اس طرح کا جواب آپ نے حجۃ الوداع کے موقع پر دیا تھا جس کی وضاحت ہم آئندہ کریں گے۔ (فتح الباري:19/8۔)