تشریح:
1۔ابن خطل کانام عبداللہ تھا۔ یہ اسلام لانے کے بعد مرتد ہوگیا، نیزاس نے ایک آدمی کو ناحق قتل بھی کیا تھا۔ اس کی دولونڈیاں تھیں جو رسول اللہ ﷺ کی ہجو میں گایا کرتی تھیں۔ اس مردود کو چاہِ زمزم(زمزم کے کنویں) اور مقام ابراہیم کے درمیان کھڑا کرکے قتل کردیا گیا۔ (فتح الباري:21/8۔) 2۔رسول اللہ ﷺ اس وقت محرم نہیں تھے کیونکہ دیگر روایات سے بھی یہی پتہ چلتا ہے، چنانچہ حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ مکے میں داخل ہوئے تو آپ کے سر پر کالی پگڑی تھی۔ (مسند أحمد:363/3)