تشریح:
1۔بیت اللہ کے اندر حضرت ابراہیم ؑ ، حضرت اسماعیل ؑ ، حضرت عیسیٰ ؑ اور حضرت مریم ؑ کی تصاویر تھیں جبکہ بیت اللہ کےباہر بے شمار مجسمے نصب تھے۔ رسول اللہ ﷺ اپنی کمان کے کنارے سے اشارہ کرتے تو بت گرجاتے تو حتی کہ تمام مجسمے زمین بوس ہوگئے۔ 2۔رسول اللہ ﷺ وادی بطحاء میں تھے کہ آپ نے حضرت عمر ؓ کو حکم دیا کہ وہ بیت اللہ جائیں اور وہاں جو بھی تصویر ہواسے مٹادیں، جب تک ان تصویروں کو ختم نہیں کیا گیا رسول اللہ ﷺ بیت اللہ میں داخل نہیں ہوئے، چنانچہ حضرت عمر ؓ نے ان تصویروں کو مٹانے کا فریضہ سرانجام دیا۔(سنن أبي داود، اللباس، حدیث:4156، وفتح الباري:22/8۔)