تشریح:
1۔سورہ نصر میں ہے:’’آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں اور بخشش طلب کریں۔‘‘ رسول اللہ ﷺ اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مذکورہ دعا پڑھتے تھے۔ 2۔اس سورت میں فتح سے مراد فتح مکہ ہے۔ اس سورت کے نازل ہونے کے بعد جب بھی آپ نماز پڑھتے تو یہ دعا ضر ور پڑھتے تھے۔ امام بخاری ؒ نے اسی مناسبت سے اس حدیث کو یہاں بیان کیاہے۔ (فتح الباري:26/8۔) حدیث میں بھی اس کی صراحت ہے کہ فتح مکہ کے بعد آپ رکوع وسجود میں اسے ضرور پڑھتے تھے۔ (صحیح البخاري، التفسیر، حدیث:4967۔)