تشریح:
1۔سائل کا مقصد یہ تھا کہ حنین سے پہلے کون سے غزوے میں شرکت کی تھی؟ انھوں نے بتایا کہ کئی ایک غزوات میں شریک رہا ہوں۔ انھوں نے صلح حدیبیہ میں شرکت کی تھی۔ 2۔بعض احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ غزوہ خندق میں بھی موجود تھے۔ وہ صحابی بن صحابی ہیں۔۔۔ رضي اللہ تعالیٰ عنه۔ (فتح الباري:36/8) وہ درخت کے نیچے رسول اللہ ﷺ کی بیعت کرنے والوں میں سے ہیں۔ یہ آخری صحابی ہیں، جنھوں نے کوفے میں وفات پائی۔ واضح رہے کہ ان کی وفات 86ہجری میں ہوئی۔ (عمدة القاري:287/12)