تشریح:
1۔ ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "انصار میرے لیے استر ہیں اور دوسرے لوگ ابرہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔" پھر آپ نے انصار کے لیے دعا فرمائی: "اے اللہ!انصار، ان کے بیٹوں اور پوتوں پر رحمت نازل فرما۔" اس پر انصاربہت خوش ہوئے۔ یہ خطاب سن کو وہ خوشی سے اس قدر روئے کہ ان کی داڑھیاں ترہوگئیں اور کہنے لگے: ہم راضی ہیں کہ ہمارے حصے اور نصیب میں رسول اللہ ﷺ ہوں۔ (مسند أحمد:77/3، وفتح الباري:65/8)