تشریح:
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب آیت حج نازل ہوئی تو اس وقت میرا باپ نہایت بوڑھا تھا، اس لیے فوری طور پر اس پر حج کرنا واجب نہیں تھا، تاخیر کی وجہ سے وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ سواری پر بیٹھ سکے۔ کیا ایسے حالات میں اس کی طرف سے حج بدل ہوسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: "تم اس کی طرف سے نیابت کرسکتی ہو۔" مگر حج بدل صرف اس صورت میں ہوسکتاہے کہ حج بدل کرنے والا پہلے اپنا حج کرچکا ہو جیساکہ حدیث ِشبرمہ میں وضاحت موجود ہے۔ (سنن أبي داود، المناسك، حدیث:1811۔) چونکہ اس حدیث میں حجۃ الوداع کا ذکر تھا، اس لیے امام بخاری ؒ نے اسے بیان فرمایا ہے۔