تشریح:
1۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت جریر ؓ رسول اللہ ﷺ کی وفات سے بہت پہلے مسلمان ہوچکے تھے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی وفات سے تقریباً تین ماہ قبل حجۃ الوداع ہواتھا اور یہ کہنا کہ حضرت جریر ؓ رسول اللہ ﷺ کی وفات سے صرف چالیس دن پہلے مسلمان ہوئے محض وہم اور خیال ہے کیونکہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع کیا تھا۔
2۔ امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو اس لیے بیان کیا ہے کہ اس میں حجۃ الوداع کا ذکر ہے۔ (فتح الباري:135/8)