تشریح:
عَنَق اور نَصّ اونٹ کی چال کے نام ہیں۔ اونٹ کی رفتار کا اندازہ اس کی گردن سے ہوتا ہے، اس لیے درمیانی رفتارکو عَنَق کہتے ہیں۔ اوراس کی تیز رفتاری کو نَصّ کہا جاتا ہے۔ چونکہ اس حدیث میں بھی حجۃ الوداع کا بیان ہے، اس لیے امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو بیان فرمایا ہے۔