تشریح:
1۔ چونکہ مذکورہ واقعہ بھی رسول اللہ ﷺ کی وفات کے فوراً بعد کا ہے اس لیے امام بخاری ؒ نے اسے بیان فرمایا ہے۔
2۔ ابو الخیر کا نام مرثد بن عبد اللہ اور صنابحی کا نام عبدالرحمٰن بن عسیلہ ہے صحیح بخاری میں ان سے مروی صرف یہی ایک حدیث ہے لیلتہ القدر کے متعلق ہماری گزارشات کتاب الصیام میں بیان ہو چکی ہیں۔ (فتح الباري:191/8)