تشریح:
ایک روایت میں وضاحت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے کہا: ''اگرتم روزے دار نہیں ہوتو میرے ساتھ کھانا کھاؤ۔" (صحیح مسلم، الصیام، حدیث:2651(1127)) حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں عاشوراء کے دن روزہ رکھنے کا حکم دیتے تھے، پھر جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو ہمیں عاشوراء کے بارے میں نہ حکم ہوا اور نہ منع کیا گیا۔ (صحیح مسلم، الصیام، حدیث:2652(1128))