تشریح:
معلوم ہوا کہ ہتھیار بندہوکر مسجد میں آنا جائز ہے، البتہ اگر کوئی تیز دھار چیز ہے تو اس کی دھار پر ہاتھ رکھ لے تاکہ کسی دوسرے کو زخم نہ آئے۔ جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ مذکورہ آدمی مسجد سے تیروں سمیت گزرا جن کے پیکان ننگے تھے، تو اسے حکم دیاگیا کہ ان کےسروں کو پکڑ لے تا کہ ان میں سے کوئی مسلمان زخمی نہ ہو۔ صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ وہ آدمی تیر بناکر انھیں مجاہدین پر صدقہ کرنے مسجد آیا تھا تاکہ انھیں جہاد میں استعمال کیا جاسکے۔ (صحیح مسلم، البر والصلة، حدیث:6663 (2614))