تشریح:
واحدی نے کہا ہے۔یہ آیت زکاۃ روکنے والوں کے متعلق نازل ہوئی اس بات پر تمام مفسرین کا اجماع ہے۔ یہ بات درست نہیں ہےبلکہ اس میں مفسرین کے کئی ایک اقوال ہیں: مثلاً: ©یہ آیت یہودیوں کے متعلق نازل ہوئی جنھوں نے آئندہ آنے والے نبی کی صفات کو چھپایا تھا۔ ©یہ آیت جہاد میں خرچ کرنے سے بخل کرنے والوں کے متعلق نازل ہوئی۔ ©اس آیت سے مراد وہ لوگ ہیں جو اپنے اہل و عیال اور رشتے داروں پر خرچ کرنے میں بخل کرتے ہیں۔ ہاں یہ کہا جا سکتا ہے کہ امام بخاری ؒ کی پیش کردہ حدیث کے پیش نظر پہلی شان نزول راجح ہے۔ (فتح الباري:289/8)