قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ {وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ})

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

4590. حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ آيَةٌ اخْتَلَفَ فِيهَا أَهْلُ الْكُوفَةِ فَرَحَلْتُ فِيهَا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ عَنْهَا فَقَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ هِيَ آخِرُ مَا نَزَلَ وَمَا نَسَخَهَا شَيْءٌ

مترجم:

4590.

حضرت سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اس آیت کے متعلق علمائے کوفہ کا اختلاف ہو گیا تھا تو میں اس کے لیے حضرت ابن عباس ؓ کی خدمت میں سفر کر کے حاضر ہوا اور اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ آیت: "جو کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کر دے تو اس کی سزا دوزخ ہے۔" اس موضوع سے متعلق آخری آخری ہے۔ اسے کسی دوسری آیت نے منسوخ نہیں کیا۔