تشریح:
1۔عتاق کے معنی عمدہ اور قدیم دونوں ہیں۔ چونکہ یہ سورتیں عجیب و غریب واقعات پر مشتمل ہیں اور ان سے سبق آموز عبرتیں حاصل ہوتی ہیں اور یہ واقعات زمانہ قدیم سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے دونوں معنی درست ہیں۔
2۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ ان سورتوں کے ساتھ شوق اور شفقت ان الفاظ میں بیان کرتے ہیں کہ یہ سورتیں میرے محفوظات قدیم میں سے ہیں اور عرصہ دراز سے میرے دماغ پر نقش ہیں۔