تشریح:
بعض روایات سے پتا چلتا ہے کہ اس آیت سے مراد حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں لیکن راجح یہی موقف ہے جو مذکورہ حدیث میں بیان ہوا ہے کہ اس سے مراد رئیس المنافقین عبد اللہ بن ابی ہے جو لوگوں کو جمع کرتا ابھارتا اور مزے لے کر اس کا تذکرہ کرتا پھر نہایت چالاکی کے ساتھ اپنا دامن بچا کردوسروں سے اس کی اشاعت کراتا مسلمان اس کا پروپیگنڈا سن کرتردد میں مبتلا ہو جاتے بعض خاموش ہو جاتے اور اہل ایمان کی اکثریت ایسی تھی کہ یہ باتیں سن کر اسے جھٹلا دیتے تھے اس واقعے کی تفصیل آگے بیان ہو گی۔