تشریح:
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خیال تھا کہ سورہ فرقان میں جس توبہ کا ذکرہے: ﴿إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا﴾ اس کا تعلق ان مسلمانوں سے نہیں جو کسی مومن کا جان بوجھ کر خون بہا دیں بلکہ یہ آیت صرف کفار ومشرکین کے ایمان لانے کے متعلق ہے۔ یہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذاتی فتویٰ ہے لیکن دیگر اہل علم نے ایسے قاتل کے متعلق توبہ واستغفار کی گنجائش بتائی ہے جس کے دلائل ہم صحیح بخاری، حدیث :4590 کے فوائد میں بیان کرآئے ہیں۔