تشریح:
اس حدیث کے متعلق ہماری گزارشات پہلے گزر چکی ہیں کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کہنے کے مطابق "الدخان" کا واقعہ گزر چکا ہے لیکن قریش کو جو آسمان کے نیچے دھواں نظر آتا تھا وہ ان کا وہم تھا وہ حقیقی دھواں نہیں تھا۔ لیکن آیت میں جس دھویں کا ذکر ہے اس سے مراد حقیقی دھواں ہے جو لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور ارشاد الٰہی : ’’یہ درد ناک عذاب ہے۔‘‘ کے معنی یہ ہیں کہ جب دھواں انھیں پریشان کرے گا تو لوگوں سے کہا جائے گا۔ کہ یہ درد ناک عذاب ہے اس کے متعلق ہم اپنا موقف پہلے بیان کر چکے ہیں۔