تشریح:
1۔ قوم عاد پر جو عذاب آیا یہ بہت ہی عبرت انگیز اور نصیحت آموز تھا کہ مسلسل سات دن اور آٹھ راتیں تیز، یخ بستہ اور شاں شاں کرتی ہوئی ہوا چلتی رہی۔ یہ ہوا گھروں اور بند قلعوں سے انسانوں کو اٹھاتی اور اس طرح زور سے انھیں زمین پر پٹختی کہ ان کے سر ان کے دھڑوں سے الگ ہو جاتے۔ یہ عذاب اس وقت تک جاری رہا۔ جب تک وہ سب ہلاک نہیں ہوگئے۔
2۔ اس آیت میں ان کے دراز قد کے ساتھ ان کی بے چارگی کا بھی اظہار ہے کہ عذاب الٰہی کے سامنے وہ کچھ نہ کر سکے حالانکہ انھیں اپنی طاقت و قوت پر بہت گھمنڈ تھا۔ واللہ اعلم۔