تشریح:
1۔ مسلمانوں سے انتقام لینے والے کفارِ قریش خود بدر کے دن اللہ تعالیٰ کے انتقام اور غضب کا شکار ہو گئے۔ سات سال قبل کی گئی پیش گوئی حرف بحرف پوری ہوئی۔ اس جنگ میں ستر بڑے بڑے کافر موت کے گھاٹ اتار دیے گئے۔ اس اُمت کے فرعون ابوجہل کو انصار کے دوچھوٹے چھوٹے بچوں نے جہنم واصل کیا اور ستر کی تعداد میں ہی کافربھاگتے بھاگتے گرفتار ہوئے۔
2۔ یہ سزا تو انھیں دنیا میں ملی اور جو اصل سزا انھیں قیامت کے دن ملنے والی ہے، وہ اس دنیوی سزا سے زیادہ دہشت ناک ہوگی اوردرد ناک بھی اس سے بڑھ کر ہوگی۔ واللہ المستعان۔