تشریح:
1۔ بعض اہل علم نے صحیح مسلم کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ دونوں نفخوں کے درمیان چالیس سال کا وقفہ ہوگا لیکن صحیح مسلم میں اس طرح کی کوئی صراحت نہیں ہے، البتہ ابن مردودیہ نے ایک روایت بیان کی ہے کہ ان کے درمیان چالیس سال کا وقفہ ہوگا لیکن وہ روایت شاذ ہے۔
2۔ علماء نے کہا کہ حدیث کے عموم سے حضرات انبیاء علیہم السلام کے جسم مستثنیٰ ہیں کیونکہ ان کے جسموں کو زمین نہیں کھائے گی جیساکہ حدیث میں اس کی صراحت ہے۔ (سنن أبي داود، الصلاۃ، حدیث: 1047 و إرواء الغلیل للألبانی، رقم الحدیث:4) واللہ اعلم۔