تشریح:
1۔ اللہ تعالیٰ اکرم اس اعتبار سے ہے کہ اس نے انسان کی پیدائش سے پہلے ہی اس کی زندگی اوراس کی بقا کے لیے وہ تمام اسباب مہیا کر دیے جو اس کے لیے ضروری تھے پھر اللہ تعالیٰ نے اس اسباب کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی انسان کی فطرت میں رکھ دیا۔ اسی اکرم کا نام لے کر آپ پڑھیں۔
2۔ اللہ تعالیٰ انسان کے لیے زندگی کے ہر پہلو کے اعتبار سے اکرم ہے وہ اس اعتبار سے بھی اکرم ہے کہ اس نے انسان کو قلم کے استعمال کا طریقہ سکھایا جس سے علم کی وسیع پیمانے پر اشاعت ہو سکتی ہے اور لکھی ہوئی چیز کسی عالم کی موت کے بعد برقرار رہتی ہے اور نسل در نسل منتقل ہوتی چلی جاتی ہے۔