قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: صفات و شمائل

‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (سُورَةُ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الكَوْثَرَ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

ترجمة الباب: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: {شَانِئَكَ} [الكوثر: 3]: «عَدُوَّكَ

4965. حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْكَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَ سَأَلْتُهَا عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ قَالَتْ نَهَرٌ أُعْطِيَهُ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاطِئَاهُ عَلَيْهِ دُرٌّ مُجَوَّفٌ آنِيَتُهُ كَعَدَدِ النُّجُومِ رَوَاهُ زَكَرِيَّاءُ وَأَبُو الْأَحْوَصِ وَمُطَرِّفٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ

مترجم:

ترجمۃ الباب:

جس سے عاص بن وائل یا ابو جہل یا عتبہ بلکہ قیامت تک ہونے والے جملہ دشمنان رسول مراد ہیں جو ہمیشہ انجام کے لحاظ سے خائب وخاسر ونامراد رہے ہیں۔ یہ سورت مکی ہے اس میں تین آیات ہیں۔

4965.

حضرت ابوعبید سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے (إِنَّآ أَعْطَيْنَـٰكَ ٱلْكَوْثَرَ) کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ ایک نہر ہے جو تمہارے نبی ﷺ کو عطا کی گئی ہے۔ اس کے دونوں کناروں پر خولدار موتیوں کے خیمے ہیں۔ اس کے آبخورے ستاروں کی طرح اَن گنت ہیں۔ اس حدیث کو زکریا، ابو الاحوص اور مطرف نے ابو اسحاق سے بیان کیا ہے۔