تشریح:
1۔ قرآن کریم میں یہ حکم ہے: ’’آپ اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں اور اس سے بخشش طلب کریں، یقیناً وہ ہمیشہ سے بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔‘‘ (النصر3/110) اس آیت میں آپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے پروردگار کے اتنے بڑے احسانات کے شکریے کے طور پر اب پہلے سے زیادہ اللہ کی تسبیح و تحمید کریں اور آپ کی زندگی میں دین کی سربلندی کے لیے کوئی لغزش ہوگئی ہو تو اس کے لیے استغفار کریں۔
2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس حکم پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ دعا کثرت سے پڑھا کرتے تھے۔