تشریح:
یہ پانچوں سورتیں پہلے سے نازل شدہ ہیں لیکن مصحف عثمانی میں ان کی ترتیب ان کے نزول کے مطابق نہیں ہے بلکہ بڑی بڑی سورتوں کو ترتیب تلاوت میں پہلے رکھا گیا ہے۔
2۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقصد یہ ہے کہ یہ پانچوں سورتیں بہت فصیح وبلیغ ہیں اور ان میں ہر ایک کا مضمون نہایت دل آویز ہے جیسا کہ واقعہ معراج قصہ اصحاب کہف، واقعہ پیدائش عیسیٰ، عظمت انبیاء اور ان کی اقوام کے حالات پر مشتمل ہیں، اور ان کی پہلے سے یاد کردہ ہیں۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ مذکورہ پانچوں سورتیں مکہ مکرمہ میں نازل ہوئیں لیکن مصحف عثمان میں یہ موخر ہیں، البتہ مصحف ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ان کی ترتیب وہی ہے جو مصحف عثمان میں ہے۔ واللہ اعلم۔ (فتح الباري: 53/9)