تشریح:
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ سورۃ الاعلیٰ نزول کے اعتبار سے پہلے ہے کیونکہ براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس سورت کو ہجرت سے پہلے ہی یاد کر رکھا تھا، البتہ مصاحف میں اس کی ترتیب بہت موخر ہے بلکہ اسے اوساط مفصل میں رکھا گیا ہے، لہذا معلوم ہوا کہ ترتیب قراءت ترتیب نزول سے الگ ہے۔ واللہ علم۔